Downloads TopBis
   
  Cleantouch Software Corp.
 
English Urdu Gallery Documents Downloads Links
بتاریخ 21 اگست 2009  (ماہِ رمضان)ـ خزائن الہدایت کا دوسرا ایڈیشن شائع کر دیا گیا، جس میں بہت ساری نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں اور پچھلے ایڈیشن میں موجود مسائل کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ بتاریخ 21 نومبر 2009 ـ بفضلِ الہیٰ سافٹویئر خزائن الہدایت کو انٹرنیٹ پر نمایاں پزیرائی حاصل ہوئی اور 15 دنوں کے قلیل عرصے میں اسے 3500 سے ذیادہ لوگوں نے داؤنلوڈ کیا۔ پاکستان کے کئی نامور سی ڈی پبلیشرز نے اس کی اشاعت کے فرائض انجام دیتے ہوئے سی ڈی اسٹورز پر فراہمی شروع کر دی ہے۔ بتاریخ 2 نومبر 2009 ـ سافٹویئر خزائن الہدایت کا پہلا ایڈیشن ریلیز کر دیا گیا۔ انشاءاللہ تعالی بہت جلد یہ سافٹویئر تمام سی ڈی اسٹورز پر بھی دستیاب ہوگا۔

خزائن الہدایت

آج سے تقریباً ۵ سال قبل ہمارے ادارے (Cleantouch Software Corporation) نے اپنی پڑاکٹ (اردو ٹو انگلش ڈکشنری) کی تشہیر کے ساتھ عوام الناس میں اعلان کیا تھا کہ مستقبل میں ہم قرآنِ کریم کی تلاوت و تحقیق کے لیئے ایک سافٹویئر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اُس وقت سے ہم اپنےاوپر ایک قرض محسوس کرتے تھے لیکن زبانوں کی پیچیدگیوں سے ہماری ناواقفیت اور کمپیوٹر میں عربی و اردو پراسسنگ کے لیئے مؤثر نظام کی عدم دستیابی کے باعث ہم بے بس تھے۔ حقیقتاً یہ کام ہماری قابلیت کے لحاظ سے ناممکن تھا مگر اللہ رب العزت نے سرورِ کونین حضورِ اقدس صلی اللہُ علیہ و سلم کے صدقے سے ہمیں اولیاء کرام کا فیضان بذریعہ علماء کرام عطا کر کے ہمیں تبلیغِ دینِ مبین جیسے عظیم مقصد میں حصہ لینے کی سعادت بخشی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس عظیم مقصد میں کئی احباب شامل ہو گئے۔ ان احباب کی خصوصی معاونت سے القلم قرآنی فانٹ کی صورت میں برّصغیر رسم الخط میں قرآنِ کریم لکھنے کے لیئے ایک مؤثر نظام اور کمپیوٹر پر عربی و اردو کی لکھائی میں ہوتی ہوئی ترقی کے نتیجے میں کئی دیگر سہولیات بھی میسر ہو گئی۔ اللہ تبارک و تعالی کی ان عطاؤں کو مدّنظر رکھتے ہوئے ہم نے اس یقین کے ساتھ کہ آئندہ آنے والے دیگر مسائل بھی منجانب اللہ حل ہو جائے گے، پراجیکٹ خزائن الہدایت کے پہلے ایڈیشن کی تیاری شروع کر دی۔ دورانِ کام کئی ایسے مسائل کا سامنا ہوا کہ نوبت منصوبہ کے اختتام تک آپہنچی مگر اللہ رب العزت نے ہماری ایسے ذرائع سے مدد فرمائی جو ہمارے وھم و گمان میں بھی نہ تھی۔

بالآخر سافٹویئر تیار ہو کر بنام "خزائن الہدایت" آپ کے سامنے ہے، اس سافٹویئر میں مکمل قرآن شریف (برّصغیر رسم الخط میں) مع اردو ترجمہ کنزالایمان (از علامہ و مولانا اعلیٰحضرت امام اہلسنت احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ)، تفسیر خزائن العرفان (از صدر الافاضل حضرت نعیم الدین مراد آبادی رحمۃ اللہ تعالی علیہ) اور انگریزی ترجمۂ کنزالایمان (از شاہ فرید الحق)  بیک وقت مندرجہ ذیل و دیگر کئی سہولیات کے ساتھ موجود ہے۔

٭    خوبصورت اور واضح تحریر میں تصدیق شدہ عربی متنِ قرآن شریف

٭    ایک کلک کرنے سے آیت کی تلاوت مختلف قاریوں کی آواز میں سننے کی خصوصیت

٭    اردو ترجمہ کنزالایمان آواز کے ساتھ

٭    مختصر و جامع تفسیرِ قرآنِ مجید خزائن العرفان

٭    انگریزی ترجمۂ کنزالایمان

٭    وقتِ تلاوت قرآنی لفظوں کو کیسے ادا کرنا ہے اس کی تفصیل رومن انگریزی میں

٭    کسی بھی متن کی تحریر کا انداز اور حجم (Size) بدلنے کی سہولت

٭    سیکنڈوں میں اپنی مطلوبہ آیت تک رسائی

٭    تمام موجودہ مواد میں سے اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کرنے کی سہولت

 

خصوصیاتِ خزائن الہدایت

ویسے تو آپ کو انٹرنیٹ پر کئی ویب سائٹز و سافٹویئر استعمال کرنے کا اتفاق ہوا ہوگا، جن میں سے اکثریت میں یا تو رسم الخط برّصغیری نہیں ہوتا، یا تلاوت موجود نہیں ہوتی، یا ترجمہ کنزالایمان و تفسیر خزائن العرفان نہیں ہوتیں یا سرچ آپشن میں مسائل درپیش آتے ہیں۔ ہمارے سافٹویئر میں ہم ہر ممکنہ سہولت کی دستیابی کا دعویٰ نہیں کرتے مگر امید ہے اس کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو دلی طمانیت محسوس ہوگی۔ خزائن الہدایت میں عربی متن پاک و ہند اور دنیا کے کئی ممالک میں مروجہ برصغیری رسم الخط میں انتہائی احتیاط سے لکھا گیا ہے، جسے لکھنے کے بعد متعدد بار حفاظِ کرام اور ماہرینِ علمِ تجوید نے موجودہ نسخوں اور تجویدی قواعد کو مدّنظر رکھتے ہوئے باریک بینی سے چیک کیا ہے اور ممکنہ حد تک متن کو اغلاط سے پاک کرنے کے لیئے رہنمائی فرمائی ہے۔ اس متن کی خصوصیت ہے کہ اسے ماہرینِ کمپیوٹر نے الفاظوں، حروفوں، اعراب و علامات وغیرہ کی گنتی، سرچنگ اور دیگر سہولیاتِ خزائن الہدایت کے لحاظ سے پرکھا ہے، انشاء اللّہ تعالی تحقیق و اشاعتِ قرآن سے تعلق رکھنے والے افراد اس متن میں کئی خصوصیات پائے گے۔

تلاوتِ قرآنی کی سماعت کے لیئے دو مشہور قاریوں کی قرأت کو اس سافٹویئر میں شامل کیا گیا ہے۔ قاری عبد الباسط عبد الصمد کی قرأت تسلسل کے ساتھ سماعت کے لیئے موضوع جبکہ قاری ابو بکر الشاتری کی قرأت ایک ایک آیت کی علیحدہ سماعت کو مدّنظر رکھ کر شامل کی گئی ہیں۔ قرأتِ قاری عبد الباسط عبد الصمد کو مکمل چیک کیا گیا ہے، جس میں سورہ العمران کی آیت نمبر 68 میں کچھ فنی مسائل ہیں، باقی پورے قرآنِ کریم کی تلاوت میں کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا۔ قاری ابو بکر الشاتری کی تلاوت ہمیں ایک قابلِ اعتبار ادارہ سے فراہم ہوئی ہے اس لیئے اسے سرسری طور پر چیک کیا گیا ہے اور چند فنی مسائل کو دور کر دیا گیا ہے۔

ترجمہ کنزالایمان کو بھی مکمل پروف ریڈنگ کی گئی ہے، کنزالایمان کے اس متن میں کئی خصوصیات ہیں مثلًا تفسیری حاشیہ کو ایک اسٹینڈرڈ پر لکھا گیا ہے جس کے مدد سے متن میں سے حاشیہ کو نمایاں کیا گیا ہے، مزید تمام الفاظوں کو نہایت بارک بینی سے چیک کیا گیا ہے کہ کئی ایک ہی الفاظ مختلف ہجے سے لکھا نہ رہ جائے ہر عددی الفاظ کے آگے قوسین میں حسابی عدد مثلاً ﴿ایک (۱)، دو (۲)۔۔۔﴾ لکھے گئے ہیں۔ تمام متن میں پیچیدہ الفاظ مثلاً جا رہے، جا سکتا، چھپا رہے۔۔۔ کو سپیس دے کر لکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس متن میں دیگر کئی چھوٹی بڑی خصوصیات ہیں جس کی بدولت آپ اس متن کو بھروسے کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔

نوٹ: انٹرنیٹ پر موجود ویب سائٹز و سافٹویئرز جن میں متنِ کنزالایمان موجود ہے کے منتظمین اگر اس تعارف کو پڑھ رہے ہوں تو ان سے خصوصی گذارش کی جاتی ہے کہ اس متن کو اپنے متن کی جگہ استعمال کریں، کیونکہ دوران تحقیق ہم نے تمام موجودہ متن میں ٹائپنگ کی کئی غلطیاں پائی ہیں۔ منتظمین کی آسانی کے لیئے سافٹویئر میں ڈاؤنلوڈ (بغیر انٹرنیٹ) کی سہولت شامل کر دی گئی ہے تاکہ مواد کو آسانی سے استعمال میں لایا جا سکے

عربی قرآن و کنزالایمان کے علاوہ باقی مواد (متن) چونکہ مستند اداروں سے فراہم ہوا تھااس لیئے ان کی پروف ریڈینگ اس ایڈیشن میں نہیں کی گئی ہے۔

 

خزائن الہدایت (مستقبل میں)

اس پراجیکٹ پر کام کرتے ہوئے ایسی کئی خصوصیات کے تصورات بھی ہمارے خیال سے گذرے جنہیں اس ایڈیشن میں شامل کرنا ہمارے لیئے ممکن نہ ہوا، ان میں سے کچھ کا مختصر تذکرہ یہاں کیا جا رہا ہے یہ سوچتے ہوئے کہ اگر ہمارے بعد کوئی اس قسم کے پراجیکٹ پر کام کرے تو ان خصوصیات کو بھی ذہن میں رکھے یا ہو سکتا ہے ہمیں ان خصوصیات کی شمولیت کے لیئے ماہر افراد میسر آ جائیں۔ مندرجہ ذیل تمام خصوصیات انشاء اللہ تعالی بتدریج اس سافٹویئر کے اگلے ایڈیشنز میں شامل کی جائیگی۔

٭    تجویدی قواعد کے تحت قرآنی الفاظوں کو پراگرامنگ کے ذریعے رنگین کرنا (تاکہ  وقتِ تلاوت قواعد کو سمجھنے میں آسانی ہو)

٭    دیگر رسم الخطوط میں عربی متنِ قرآنی کی شمولیت

٭    قرأت حفص کے ساتھ دیگر قرأتوں کی شمولیت

٭    دیگر مستند تراجم، تفاسیر و تراجمِ تفاسیر کی شمولیت

٭    Text To Speech ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹرائزد تلاوتِ قرآن

٭    دیگر قاری صاحبان کی آواز میں تلاوتِ قرآن کی شمولیت

٭    ترجمہ کنزالایمان دیگر آوازوں میں

٭    حفاظ کرام و طلبۂ حفظ کے لئے صوتی نظام میں بہتری

٭    سرچ انجن میں مسلسل بہتری

٭    موجودہ گنتی کے نظام میں بہتری اور مصدقہ نظامِ گنتی کی فراہمی

٭    الفاظوں کی اصل معلوم کرنے اور اُن کی مختلف طریقوں سے استعمال کی سہولت

٭    بُک مارک سسٹم میں مزید بہتری

٭    مضامین وائس آیات کی تقسیم

٭    مکی و مدنی آیات کی گہری نشاندہی

مندرجہ بالا خصوصیات کو صرف سرسری ذکر کیا گیا ہے یقینا ماہرین با آسانی مقصد سمجھ جائے گے، مزید تفصیلات کے لیئے ہم سے ای میل پر رابطہ کریں۔ خصوصیت کے ساتھ مندرجہ ذیل ماہرین اس کارِخیر میں اپنی صلاحیتوں کو شامل کرنے کے لیئے ہم سے ضرور رابطہ کریں

٭    رسم الخطوط بالخصوص برّصغیری و حجازی رسم الخطوط پر تحقیقی نگاہ رکھنے والے ماہرین

٭    علم تجوید کے ماہرین جو ساتھ ہی ساتھ مختلف قرأتوں کے علم پر بھی عبور رکھتے ہوں

٭    خطاطیِٔ قرآن کے ماہرین

٭    فانٹ ڈیزائنرز اور ڈیولوپرز (خصوصی طور پر وولٹ کے ماہرین)

٭    آڈیو ٹو سپیچ (Audio To Speech) ٹیکنالوجی کے ماہرین جو عربی انجن تیار کر سکنے کی صلاحیت رکھتے ہوں

٭    ایسے افراد جو گھر بیٹھے تراجمِ قرآن، تفاسیر و دیگر اسلامی کتابوں کی ٹائپنگ کر سکیں

٭    پبلیشینگ، کمپوزنگ ہا وسز اور دیگر افراد جو ہمیں اپنے پاس موجود متنِ اسلامی کتب فراہم کر سکیں

٭    عربی، اردو، انگلش پروفیشنل پروف ریڈرز

 

خزائن الہدایت کی تشہیر، اشاعت و تقسیم

سافٹویئر خزائن الہدایت ہماری ویب سائٹ پر بالکل مفت ڈاؤنلوڈ کے لیئے دستیاب ہیں، ادارہ استعمال کرنے والوں اور اسے شائع کرنے والوں سے کوئی رقم وصول نہیں کرتا نہ کسی کو یہ حق دیتا ہے کہ اس سافٹویئر یا اس کے کسی بھی مواد کو استعمال کرتے ہوئے خطیر رقم وصول کریں۔ سی ڈی ریلیز و فروخت کرنے والے ادارے و افراد اپنے عمومی نفع کے ساتھ فروخت کر سکتے ہیں۔ اس سافٹویئر کا مجموعی حجم تقریباً ایک سی ڈی کی سائز کے برابر ہے جسے یقیناً سست رفتار انٹرنیٹ استعمال کرنے والے آسانی سے ڈاؤنلوڈ نہیں کر سکتے، اس ضمن میں سی ڈی ریلیز کرنے والے اداروں سے خاص گذارش کی جاتی ہے کہ اس سافٹویئر کی جتنی ذیادہ تعداد میں ممکن ہو سکے تشہیر کے خصوصی اہتمام کے ساتھ سی ڈی ریلیز کریں تاکہ اس سافٹویئر کی ہر طبقہ کے افراد تک آسان رسائی ممکن ہو۔ مزید بک اسٹال والے بھی اگر ممکن ہو تو اسے ہم سے (قیمتاً بغیر نفع) یا سی ڈی ریلیز کرنے والے اداروں سے خرید کر اپنے اسٹالوں پر مناسب قیمت پر فروخت کے لئے رکھیں۔ اس سافٹویئر کی تشہیر کے لیئے ہمارے پاس بڑی سائز میں اشتہار بھی دستیاب ہیں جنہیں اپنے اسٹالوں پر آویزاں کرنے کے لیئے ہم سے (قیمتاً بغیر نفع) منگوا سکتے ہیں یا اگر زیادہ تعداد میں درکار ہو تو ہماری ویب سائٹ سے فائل ڈاؤنلوڈ کرکے چھپوا سکتے ہیں۔

اسلامی تنظیمیوں اور عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ خزائن الہدایت کی جتنی ممکن ہو سکے نقل (کاپی) سی ڈی بنا کر اپنے دوست، احباب و دیگر میں تقسیم کرکے یا اس سافٹویئر کی تشہیر مندرجہ ذیل ذرائع سے فرما کر تبلیغ دین کے اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔

٭    اخبارات، کتب و رسائل میں اس سافٹویئر کے اشتہارات

٭    اپنی ویب سائٹ پر اس سافٹویئر کی تشہیر

٭    انٹرنیٹ فورمز، بلاگز اور ڈاؤنلوڈ پورٹلز پر اس سافٹویئر کا تعارف

٭    ای میل و ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے دوست و احباب میں اس سافٹویئر کا تعارف

٭    اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے اس سافٹویئر کی خصوصی تشہیر کی درخواست کی جاتی ہے

 

آخر میں آپ سے گذارش ہے کہ مطالعہ کے دوران اگر کہیں کوئی غلطی یا خامی ملاحظہ کریں تو ادارے کو اس سے ضرور مطلع کریں۔ آپ کی قیمتی آراء اور راہنمائی میں خوب سے خوب تر کی جستجو میں ہمارا سفر جاری رہے گا۔ انشاء اللہ تعالی

 

شکریہ

آپ کے تعاون اور دعاؤں کے متمنی

Cleantouch Software Corporation

http://www.cleantouch.com.pk

http://www.alquransoftware.com

info@alquransoftware.com

دوسرے ایڈیشن کا تعارف پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

.
Cleantouch Software Corporation
Suite No.C-2, Osif Centre, Block 13-A, Gulshan-e-Iqbal, Karachi.
Tel: 021-34820018, 021-34822714
Cell: 0345-284299, 0333-2671155
E-Mail:
info@alquransoftware.com, khazainulhidayat@gmail.com


Note: Please Download & Install Fonts to view Arabic & Urdu text in this website properly.
Copyright (C) 2009, Cleantouch Software Corporation